اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل پاسدار مصطفیٰ ایزدی نے اراک میں میڈیا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دشمن کی کارروائیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج عوام پر انحصار کرتی ہیں اور عوام کی میدان میں موجودگی مسلح افواج کے لیے ایک مضبوط پشت پناہی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ عوام کی حمایت اور سپریم کمانڈر انچیف کی قیادت میں وہ مکمل تیاری اور بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور پوری طاقت سے ملک، عوام اور انقلاب کا دفاع کر رہی ہیں۔
سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے خطے کی صورتِ حال اور دشمن کے ساتھ جاری محاذ آرائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج دشمن دفاعی پوزیشن میں ہے، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مختلف محاذوں پر پوری طاقت اور اقتدار کے ساتھ موجود ہیں۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے جنرل ایزدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اس آبی گزرگاہ کو پوری قوت کے ساتھ بند کر رکھا ہے اور متعین کردہ حدود و شرائط کے مطابق، مقررہ اہداف کے حصول تک یہ سلسلہ جاری رکھیں گی۔
سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر نے دشمن کی دھمکیوں کے مقابلے میں ملکی مسلح افواج کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج عوام پر انحصار کرتی ہیں اور عوام بھی ان کی بنیادی پشت پناہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ